پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
فوٹو بشکریہ پی سی بی
کرائسٹ چرچ: (سنو نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے دلکش مقام پورٹ ہلز پر گئی، پاکستان کی جانب سے محمد حارث جبکہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا، ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانیوالا سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

سیریز کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں پاکستان وقت کے مطابق سوا 6 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں 21 مارچ کو ایڈن پارک کے میدان میں اتریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

دوفریقی سیریز کےچوتھے میچ میں دونوں ٹیمیں 21 مارچ کو ماؤنٹ مونگانوئی کے میدان میں مدمقابل آئیں گی، سیریز کا آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم آج ہی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچی ہے، شاہینوں نے آج آرام کیا جبکہ کل دوپہر ایک بجے پریکٹس سیشن ہوگا۔