محمود اللہ ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض/ فائل فوٹو
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیشی سکواڈ میں شامل محمود اللہ نے ٹیم کے گروپ سٹیج سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ان کا ساتھ دیا۔

بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بنگلادیش کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ محمود اللہ نے 2007 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 50 ٹیسٹ، 239 ون ڈے اور 141 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کی۔ محموداللہ نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد رنز سکور کیے، جن میں 9 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 166 وکٹیں بھی حاصل کیں۔