
فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔
حارث رؤف نے پوسٹ کے کیپشن میں دعا لکھی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔
فاسٹ باؤلر کی پوسٹ پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور مداح ان کے بیٹے کی لمبی عمر کی دعائیں دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم قومی کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف اپنی ہم جماعت مزنا مسعود کیساتھ 24 دسمبر 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ اُن کی شادی کی تقریب جولائی 2023 میں منعقد ہوئی تھی جس میں حارث کے اہلخانہ سمیت کرکٹ کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔