
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 252 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 76 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
شریاس ایئر نے 48، شبھمن گل نے 31، اکشر پٹیل نے 29 اور ہاردک پانڈیا نے 18 رنز سکور کیے جبکہ ویرات کوہلی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کے ایل راہول نے 34 جبکہ رویندرا جدیجا نے 9 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2،2 جبکہ رچن رویندرا اور کیل جیمیسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے، ڈیرل مچل 63 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کا آغاز ول ینگ اور رچن رویندرا نے کیا لیکن ول ینگ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 57 رنز کے مجموعے پر 15 رنز کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، بلیک کیپس کا دوسرا نقصان رچن رویندرا کی صورت میں ہوا، رچن 29 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار بنے۔
نئے آنیوالے کیوی بیٹر کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ٹام لیتھم 30 گیندوں پر 14 رنز بنا کر چلتے بنے، کیویز کی جانب سے گلیپن فلپس 34 جبکہ کپتان مچل سینٹنر 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، مائیکل بریس ویل 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں نیوزی لینڈ مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر251 رنز بناسکی، بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2،2 جبکہ رویندرا جدیجا اور محمد شامی نے ایک کیوی شکار کیا۔
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
بھارت کا سکواڈ: