افغان فاسٹ بولر شاپور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Afghan Fast Bowler Shapoor Zadran retirement
فائل فوٹو
کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاپور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

واضھ رہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان جمعرات کو سوشل میڈیا پر کیا، جس پر کرکٹ کے شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے گہرے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

فاسٹ بولر شاپور زادران نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے، کرکٹ کا سفر افغانستان کے سب سے مشکل وقت میں شروع ہوا تھا، جہاں محدود وسائل کے باوجود ہم نے کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔

زادران نے اپنے چاہنے والوں، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاص طور پر اپنے خاندان کا شکریہ ادا کیا جن کی حمایت نے ان کے اس طویل سفر کو ممکن بنایا۔

ذہن نشین رہے کہ شاپور زادران نے افغانستان کیلئے 44 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 80 وکٹیں حاصل کیں۔

افغان فاسٹ بولر کا آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں تھا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ افغانستان کرکٹ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، کیونکہ وہ اس ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔