ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالئے
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز سعودی شکیل ویسٹ انڈیز کیخلاف شارٹ کھیلنے کے بعد گیند کو دیکھ رہے ہیں/ تصویر کرک انفو
ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

قومی ٹیم کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں وکٹ پر 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کی۔

کپتان شان مسعود 11، ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز دھند کے باعث میچ کا آغاز تاخیر ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد ہریرہ ٹیسٹ میچ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔

پاکستانی سکواڈ

شان مسعود (کپتان)، محمد رضوان، بابر اعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد

ویسٹ انڈیز سکواڈ

کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، میکوئل لوئس، کیچ کارٹی، کیووم ہوج، ایلک اتھناز، جسٹن گریوز، تیون املاک، گوکادیش موتی، کیوین سنکلیئر، جومیل واریکن، جیڈن سیلز