جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ مارچ میں کھیلا جائے گا، جس میں 18 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا انعقاد ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی، جو پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کا اہم ایونٹ ہے، ستمبر میں شروع ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سے چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،جو ستمبر اور اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی 20 کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں ہوگا، جو شائقین کرکٹ کیلئے ایک بڑا موقع ہوگا۔
نوجوان کھلاڑیوں کو نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے پی سی بی نے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر 13 اور انڈر 15 کے ایونٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں شامل کیا جائے گا۔ یہ اقدامات نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔