مایہ ناز فٹبالر پال پوگبا کا بھائی جیل پہنچ گیا
 اپنے ہی گراتے ہیں نشمن پہ بجلیاں، فرنچ فٹبالر کا بھائی جیل پہنچ گیا
مایہ ناز فٹبالر پال پوگبا کا بھائی جیل پہنچ گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) اپنے ہی گراتے ہیں نشمن پہ بجلیاں، فرانس کی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور اطالوی کلب جووینٹس کےمایہ ناز مڈ فیلڈر پال پوگبا سے بھتہ لینے والا انکا بھائی میتھائیس جیل پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال 2022 میں  پال پوگبا کے بھائی  میتھائیس نے اپنے بچپن کے دوستوں کے ساتھ مل کر منظم گینگ بنایا اور  اپنے بھائی سے بھاری رقم بھتے کے طور پر طلب کی ، رقم ادا نہ کرنی کی صورت میں فٹبالر کو  سنگین نتائج  اور جان سے مارنے کی دھمکی  دی۔

پیرس  کے پراسیکیوٹر کے مطابق  مارچ 2022 میں  پال پوگبا  نے گینگ کو  ایک لاکھ یوروز ادا کئے، اور  پولیس  کو تفصیلات سے آگاہ کیا، پولیس نے باقاعدہ تحقیقات  کا آغاز کیا۔ پولیس حکام کی مکمل تحقیقات کے بعد فٹبالرکے بھائی میتھائیس سمیت 6 افراد کو پوگبا سے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پال پوگبا کے بھائی کو تین سال قید اور بیس ہزار یورو جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو آٹھ سال قید  اور 20 ہزار یورو جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کے ورلڈ کپ میں پوگبا  کی شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس کی ٹیم  20 سال بعد فٹبال کی دنیا کی چیمپئن بنی تھی ۔

پال پوگبا اطالوی کلب جووینٹس او ر انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے  بھی منسلک رہے اور نیشنل ٹیم کے علاوہ کلب لیول پر بھی اپنی کارکردگی سے فٹبال کے مداحوں کے دلوں میں خصوصی جگہ رکھتے ہیں ۔