بابر اعظم پر ہراساں کرنے کا کیس،سماعت ملتوی

November, 28 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف خاتون کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر کیا گیا۔
درخواست گزار کی وکیل نے کیس کے ملتوی ہونے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ کیس کی کارروائی اب 12 دسمبر کو دوبارہ شروع ہو گی۔
یاد رہے کہ خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کیے تھے،جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
خاتون کی طرف سے یہ درخواست 2021 میں دائر کی گئی تھی، جس میں حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف الزامات عائد کیے تھے۔
سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے بابر اعظم اور ان کے اہل خانہ کو حمیزہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، جس پر بابر اعظم نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025