پنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز سے اپنی باری کا آغاز کیا تو اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیے بغیر صائم ایوب 20 اور کپتان شان مسعود 28 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
بابر اعظم بھی اپنی بری کارکردگی کا تسلسل نہ توڑ سکے اور صرف 11 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو صرف 2 رنز بنا سکے۔
کچھ دیر مزاحمت دکھانے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے بلے باز محمد علی کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 4، ناہید رانا نے 3 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ 25 اگست کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی تھی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔