مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: پاکستانی خواتین فائٹرز کامیاب

August, 23 2024
لاہور: (سنو نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین فائٹرز کی شاندار پرفارمنس، قومی فائٹر بانو بٹ نے جونیئر اور ایمان خان نے سینئر کیٹگریز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
مکوں اور لاتوں کی برسات، بانو بٹ اور ایمان خان کے سامنے کوئی حریف ٹک نہ سکا، جونیئر کیٹگری کے فائنل میں بانو بٹ نے قازقستان کی فائٹر پر ایسا جارحانہ اٹیک کیا کہ اسے سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔
سینئر کیٹگری کے فائنل میں ایمان خان نے قازقستان کی فائٹر کو ناک آوٹ کرکےگولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان کی بشریٰ احمد نے سلور میڈل حاصل کیا، مردوں کے مقابلوں میں پاکستانی شہاب خان، ذیشان اکبر اور عبدالمنان نے مختلف کیٹگریز میں سلور میڈل حاصل کیے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
ایشین چمپئین شپ میں 23 ممالک کے 180 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025