نظم و ضبط کی خلاف ورزی: پی سی بی کا کارروائی کا فیصلہ
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2024 اور حالیہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے خلاف مزید سنجیدگی سے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم گروپنگ اور کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ امکان ہے کہ کوئی سابق کپتان اس کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپ بندی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 70 ملین ڈالر کی رقم مختص

 

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے انضباطی خلاف ورزیوں اور برے رویے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2024 کے دوران مبینہ طور پر اچھا برتاؤ نہیں کیا اور ان کے برے رویے کے باوجود ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کی انضباطی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کردیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے بعض کھلاڑیوں کی طرف غیر ضروری جانبداری کا مظاہرہ کیا اور وہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

اس کے علاوہ یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف بول رہے تھے جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں