جسپریت بمرا کا وسیم اور وقار بارے بڑا بیان
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک) انڈین باؤلر جسپریت بمراہ کا ماننا ہے کہ فاسٹ باؤلر، بیٹرز سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بیٹر کو آؤٹ کرنے کے لیے زیادہ سوچنا پڑتا ہے۔
 
انہوں نے کچھ مواقع پر بھارت کی قیادت کی اور بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان میں قومی ٹیم کا کپتان بننے کی صلاحیت ہے۔ تاہم، اس تیز گیند باز نے کہا کہ یہ ان کے کنٹرول سے باہر ہے۔
 
"میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتا۔ یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے، اور یہ میری قابلیت سے اوپر ہے،"۔یہ بات انہوں نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو میں کہی۔
 
دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر  جسپریت بمرا کا  خیال ہے کہ پیسرز ہمیشہ اچھے کپتان ہوتے ہیں۔
 
"میںنے وسیم اکرم اور وقار یونس کو کپتانی کرتے دیکھا ہے۔ کپل دیو اور عمران خان نے ورلڈ کپ بطور کپتان جیتا۔ پیٹ کمنز بہت اچھا کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں کپتانی زیادہ تر بیٹرز کو دی جاتی ہے کیونکہ باؤلرز کے جسم پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے بیٹرز کو زیادہ ذمہ داری دی جاتی ہے۔ یہ میرے خیال کو نہیں بدلتا کہ باؤلرز ہوشیار لوگ ہوتے ہیں۔"
 
بمراہ اس وقت آرام کا مزہ لے رہے ہیں، انہوںنے بھارت کو 2024 ءمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دی تھی۔ انہوں نے زمبابوے سیریز میں حصہ نہیں لیا اور سری لنکا کے دورے سے بھی آرام پر ہیں۔