بلے باز کی زودار شارٹ ، باؤلر شدید زخمی
Image
سان فرانسسکو :(ویب ڈیسک)میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جب فاسٹ باؤلر کارمی لی روکس ، بیٹر رائن رکلیٹن کی زوردار شارٹ سے زخمی ہو گئے۔
 
 سان فرانسسکو یونیکورنز کے باؤلر لی روکس اپنا دوسرا اوور کر رہے تھے، جب سیئٹل اورکاس کے بیٹر رکلیٹن کا شاٹ اچانک ان کے سر پر لگا۔ اس شدید چوٹ سے لی روکس کا چہرہ خون سے بھر گیا۔
 
 خوش قسمتی سے، چوٹ کے باوجود لی روکس ہوش میں رہے اور بغیر کسی مدد کے خود چل کر میدان سے باہر چلے گئے۔
 
میچ کے تیسرے اوور میں، جنوبی افریقی لی روکس کو ان کے ہم وطن رکلیٹن کے شاٹ سے سر پر چوٹ لگی۔ بائیں ہاتھ کے رکلیٹن نے سیدھی ہٹ مارنے کی کوشش کی، لیکن شاٹ سیدھا باؤلر کے سر پر جا لگا۔
 
طبی عملہ فوراً میدان میں پہنچا اور لی روکس کو طبی امداد فراہم کی۔لی روکس کے میدان سے باہر جانے کے بعد، نیوزی لینڈ کے سابق اور امریکا موجودہ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن نے اوور مکمل کیا۔
 
 165 رنز کا دفاع کرتے ہوئے، سان فرانسسکو یونیکورنز نے سیئٹل اورکاس کو صرف 142 رنز تک محدود کر دیا۔
 
انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ، 39 سالہ، بہترین گیند  باز ثابت ہوئے، اور چار اوورز میں 3/26 کے اعداد و شمار کے ساتھ میچ ختم کیا۔
 
اس میچ کے بعد، سیئٹل اورکاس کو دو دن بعد ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  اس شکست نے اورکاس کو میجر لیگ کرکٹ (MLC) سیزن 2 کے ٹیبل کے نیچے پہنچا دیا ہے۔ اس سیزن میں ان کی قسمت پچھلے سیزن کے بالکل برعکس ہے، جب وہ ٹیبل میں سب سے اوپر تھے۔
 
اورکاس فی الحال پانچ میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کر چکے ہیں۔ دفاعی چیمپئن ایم آئی نیو یارک بھی مشکلات کا شکار ہے، پانچویں پوزیشن پر اور پلے آف کی جگہوں سے باہر ہیں۔
 
یہ ٹورنامنٹ 5 جولائی 2024 ءکو شروع ہوا تھا، اور فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں