
تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر برطانیہ میں ورلڈ چیمئن شپ آف لیجنڈز ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی شاہد آفریدی کیساتھ ایونٹ میں شریک ہیں۔
برمنگھم میں لوگوں نے شاہد آفریدی کا سافٹوئیر اپڈیٹ کر دیا، شیم شیم کے نعرے
— Mian Umar Jamil (@mianumarjamil) July 9, 2024
pic.twitter.com/BtkStd60iK
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی جیسے ہی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ایک چائے کے ہوٹل سے باہر نکلے وہاں موجود لوگوں کا ہجوم شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر بنوانے میں مصروف ہوگئے۔
یہ سوفٹویر اپڈیٹ نہیں ہوتی یہ اپنے ماں باپ کے بد اخلاق ادمی ہے۔۔اور زالیل ہوگے وقت کے ساتھ۔شاہد آفریدی کے ساتھ سیاسی اختلافات کرسکتے ہیں لیکن اس حد تک گرنا بہت ہی نامناسب بات ہے۔۔
— Muhammad Ayaan (@Ayaan770) July 9, 2024
وہیں پر موجود کچھ لوگوں نے شاہد آفریدی کے خلاف اچانک شیم شیم کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔