چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا
July, 9 2024
لاہور: (سنو نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔
ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بیٹنگ، باؤلنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔