کین ولیمسن وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی
Image
آکلینڈ: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ کین ولیمسن نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن تینوں فارمیٹس میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ گروپ مرحلے میں پاپوا نیوگنی اور یوگینڈا کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی لیکن ابتدائی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

 

 

 

ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

 

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 136 رنز بناسکی تھی۔

 

جبکہ 8 جون کو افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی۔

 

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں