ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور امریکا آج مدمقابل
Image
بارباڈوس: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

 

سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے، دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

 

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4،4 ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں، جب کہ گروپ ٹو انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔

 

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے بقیہ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے۔

 

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل 27 جون اور میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔

 

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جس میں ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔

 

حیران کن طور پر اپنا پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کی، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سپر ایٹ میں جگہ بنائی۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں