پاکستانی اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوگئے
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم مسل پل ہونے کے باعث فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

 ٹریننگ کے دوران ارشد ندیم کی دائیں پنڈلی کا مسل پل ہوگیا، ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، ارشد ندیم کو آج علی الصبح فن لینڈ روانہ ہونا تھا لیکن وہ انجری کے باعث اب چیمپین شپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق ارشد ندیم کو 2 ہفتے آرام کی ضرورت ہے، ارشد ندیم 2 ہفتے بعد جیولین تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

 

انجری کے باعث ارشد ندیم آج سے فن لینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں بن پائیں گے اور اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ پوگئے ہیں، پاکستانی اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اب جولائی میں پیرس میں شیڈول میں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے۔