پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف والی بال سیریز اپنے نام کرلی

May, 30 2024
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست ،پاکستان نے سیریز0-2سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کیا،قومی ٹیم نے پہلا سیٹ 24کے مقابلے میں 26پوائنٹس سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں پاکستان نے 19-25 جبکہ تیسرا سیٹ 23کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان نے سیریز میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاک آسٹریلیا میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ شاندار جیت پر لیاقت جمنازیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔
تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30مئی کو کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025