قومی ہاکی ٹیم کو نیدر لینڈز کے ویزے جاری
Image
کراچی :(سنو نیوز) اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم اور چار رکنی مینجمنٹ کو نیدرلینڈ کےویزے مل گئے ہیں۔
 
 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکریٹری رانا مجاہد کو بھی ویزا مل گیا ہے۔  قومی ہاکی ٹیم جمعے کی صبح  اسلام آباد سے ایمسٹرڈیم روانہ ہوگی۔
 
 قومی ہاکی کو شیڈول کے مطابق 19 مئی کو نیدرلینڈز جانا تھا۔  تاخیر سے ویزے جاری ہونے کی وجہ سے ٹیم کی روانگی پانچ دن بعد ہوگی۔
 
 قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ الٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔  قومی ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ نیدرلینڈز میں لگے گا۔
 
 قومی ہاکی ٹیم 28 مئی کو نیشن کپ میں شرکت کیلئے پولینڈ روانہ ہوگی۔  گرین شرٹس 31 مئی کو ملائیشیاء کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔