آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کی ملاقات
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی،جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
 
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا،آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
آرمی چیف کاکہنا تھا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
 
 
 
گذشتہ دنوں اذلان شاہ کپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ہاکی کی ٹیم بنی سنو نیوز کے پروگرام “شو ٹائم وڈ رمیزراجا” کی مہمان۔
 
سنو نیوز انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سی ای او سنو انٹرٹینمنٹ مرزا مسعود بیگ نے ہاکی ٹیم کا استقبال کیا، قومی ہاکی پلئیرز کو شیلڈز اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔
 
بلو ورلڈ سٹی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی، ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہاکی پلئیرز نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
 
بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کوایک ملین انعام دیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرامیر طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے بعد ہم جاگیں ہیں، ہمارے پاس جوان تو تھے لیکن مواقع نہیں تھے۔
 
امیر طارق بگٹی نے مزید کہا کہ میں نے عزم کیا تھا پاکستانی قوم کو ہاکی کی خوشیاں لٹائیں گے،2024 میں قوم کو مزید ہاکی سے متعلق خوشیاں ملیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہالینڈ سے کوچ کو منگوایا اور انکو مکمل آزادی دی، کوچ نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔