جرمنی میں انوکھی فنگر ریسلنگ مقابلے کا انعقاد
Image
برنبیورن: (اے پی) انگلیوں کےٹوٹ جانے اور پٹھوں میں کھنچاؤ کے خطرات کے باوجود، 150 سے زائد باواریائی مرد جرمنی کی منفرد قومی چیمپئن شپ "فنگرہاکلن" یعنی فنگر ریسلنگ میں مقابلے کے لیے اتوار کے روز اکٹھے ہوئے۔
 
 
یہ "فنگر ریسلرز" جرمنی کے چھوٹے سے جنوبی گاؤں برنبیورن میں ایک بڑے بیئر کے ٹینٹ میں جمع ہوئے۔
 
 تقریباً 1,000 حاضرین نے جرمنی کی قومی بیئر اور دنیا کی مشہور جرمن ساسیجز سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، مرد مقابلہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ باویریائی لوک موسیقی فضا میں گونج رہی تھی۔
 
فنگر ریسلنگ، جرمنی کے الپائن اور اس کے ہمسایہ ملک آسٹریا میں ایک مشہور مقابلے کا کھیل ہے، جس کی ابتدا جھگڑوں کو نمٹانے کے طریقے کے طور پر ہوئی تھی۔
 
ہر راؤنڈ میں، دو مقابلہ کرنے والے ایک مضبوط میز کے سامنے بیٹھتے ہیں اور ہر ایک اپنی ایک انگلی، عام طور پر درمیانی انگلی، چھوٹے چمڑے کے لوپ کے مخالف رخ سے لگاتا ہے۔ 
 
جیسے ہی ریفری مقابلے کا آغاز کا اشارہ کرتا ہے، ایک مقابلہ کرنے والا دوسرے کو میز کے پار تیزی سے کھینچنے کی کوشش کرتا ہے۔ 
 
یہ سارا عمل عام طور پر چند سیکنڈ تک جاری رہتا ہے، اور اکثر انگلیاں اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہیں۔اور  جیتنے والا اگلے راؤنڈ میں چلا جاتا ہے۔
 
1961ء  میں قائم ہونے والی اور اس سال کی چیمپئن شپ کو منظم کرنے والی ایسوسی ایشن "فنگرہاکلر گاؤ اویئربیرگ" کی سربراہ ماری تھیریسے آئیرسٹاک نے بتایا کہ "یہ روایت خطے بھر کے بیئر ہاؤسز اور پبز میں بہت عرصے سے مقبول ہے۔"
 
روایتی طور پر، صرف مردوں کو ہی فنگر ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔آئیرسٹاک کا کہنا ہے کہ اتوار کے ٹورنامنٹ میں سب سے کم عمر کا مقابلہ کرنے والا 15 سال کا تھا جبکہ سب سے زیادہ عمر والا 70 سال کا تھا۔