ڈسکہ بھگدڑ کیس: جاں بحق نوجوانوں کے ورثا نے مسٹر پتلو کو معاف کردیا
رپورٹس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں ریحان اور عقیل کے ورثا نے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کو معاف کردیا ہے۔ اہلخانہ نے دونوں کو واقعے میں بے قصور قرار دیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لواحقین نے عدالت کو بتایا کہ بھگدڑ کے وقت مسٹر پتلو اور ان کا بھائی موقع پر موجود نہیں تھے، اسی بنیاد پر انہوں نے دونوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ڈسکہ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران انعامات تقسیم کرنے کے اعلان پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں شدید رش اور بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈمن سوسائٹی سانحے میں اموات 15 ہوگئیں، 3 افراد تاحال لاپتا
افسوسناک واقعے میں دو نوجوان ریحان اور عقیل جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھیں اور معاملہ قانونی کارروائی کیلئے عدالت پہنچ گیا تھا۔