کراچی: ایڈمن سوسائٹی سانحے میں اموات 15 ہوگئیں، 3 افراد تاحال لاپتا

Karachi Building Collapse 15 Dead
فائل فوٹو
Updated | Published November, 29 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، جبکہ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے سے نکالی گئی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے، امدادی ٹیمیں بھاری مشینری اور جدید الیکٹرانک آلات کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کررہی ہیں، جائے حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملبے میں کسی بھی ممکنہ زندہ شخص یا لاش کی موجودگی کا پتا لگانے کیلئے ٹیکنیکل عملہ خصوصی آلات استعمال کررہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

حادثے میں دو روز بعد زندہ نکالے جانے والے شخص عادل نے بتایا کہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی اور انہیں کچھ سمجھنے کا موقع نہیں ملا، انہوں نے ایک ستون کے نیچے پناہ لے کر اپنی جان بچائی، جبکہ ان کے دو دوست بھی قریب موجود تھے۔

عادل نے بتایا کہ حادثے کے بعد کئی افراد مدد کیلئے چیخ رہے تھے، کسی کے پاؤں میں چوٹ تھی تو کسی کے سر پر زخم آئے تھے۔ گزشتہ روز ایک شخص نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عمارت کے ملبے تلے 300 افراد دبے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چئیرمیں پی پی پی بلاول بھٹو نے صوبہ بنانے کی حمایت کر دی

واضح رہے کہ کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے بعد سے ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.72 ▲ 0.36
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.02 ▲ 0.81
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.49 ▲ 0.59
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 378,621 ▲ 8,925
Gold 22K Per Tola 347,069 ▲ 8,181
Gold 21K Per Tola 331,293 ▲ 7,809
Gold 18K Per Tola 283,965 ▲ 6,693
Silver Per Tola 4,532 ▲ 228
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 39.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 312.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 207.27 ▼ 13.01
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 257.67 ▼ 15.55
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں