چئیرمیں پی پی پی بلاول بھٹو نے صوبہ بنانے کی حمایت کر دی

Bilawal Bhutto Supports South Punjab Province
فائل فوٹو
Updated | Published November, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت کر دی اور کہا کہ عوام اگر پنجاب کے چار صوبے بنانے کی حمایت کریں گے تو میں عوام کا یہ حکم بھی مانوں گا۔

جنوبی پنجاب کے عوام اور پنجاب اسمبلی نے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے، اس لئے میں اس وقت صرف جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کی حمایت کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے یہ باتیں رحیم یار خان کے وزٹ کے دوران اپنا استقبال کرنے کیلئے جمع ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی ہیں۔

 چئیرمین بلاول نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کی اس لئے حمایت کرتا ہوں کہ یہ آپ کی خواہش ہے، میں اس لئے پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت کرتا ہوں کہ یہ پنجاب اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات کا حامی نہیں ہوں کہ پنجاب کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے، میں صرف جنوبی پنجاب کی حد تک یہ بات مانتا ہوں کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کا کاروانِ بیداری کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

اس کے ساتھ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر  پنجاب کے حکومت چلانے والے یہ فیصلہ کریں، پنجاب کے عوام خود  یہ فیصلہ کریں کہ ایک نہیں دو نہیں ہمیں چار ٹکرے  چاہئیں تو میں یہ حکم ماننے کیلئے بھی تیار ہوں، کسی اور کا حکم نہیں صرف عوام کا حکم مانوں گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.72 ▲ 0.36
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.02 ▲ 0.81
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.49 ▲ 0.59
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 378,621 ▲ 8,925
Gold 22K Per Tola 347,069 ▲ 8,181
Gold 21K Per Tola 331,293 ▲ 7,809
Gold 18K Per Tola 283,965 ▲ 6,693
Silver Per Tola 4,532 ▲ 228
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 39.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 312.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 207.27 ▼ 13.01
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 257.67 ▼ 15.55
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں