لاہور: 12 سے 14 مارچ تک پتنگ بازی ہوگی،اہم ہدایات جاری

Basant 2027 Lahore Dates
فائل فوٹو
Updated | Published November, 28 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت 2027 منانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت 12 سے 14 مارچ تک بسنت کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سخت حفاظتی ضوابط اور خصوصی انتظامات نافذ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بسنت 2027 کے سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔ اجلاس میں بسنت کے دوران حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی غیر محفوظ یا ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، 31 دسمبر 2026 تک تمام چھتوں پر کم از کم ساڑھے تین فٹ بلند اور مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ معیار سے کم حفاظتی دیوار والی چھتوں پر بسنت منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ بجلی کی تاروں کے قریب واقع چھتوں کو بھی بسنت سے پہلے محفوظ بنانا ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو سیل کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دیا جائے گا۔

انتظامیہ پتنگ اور ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی بھی نگرانی کرے گی تاکہ مقررہ ضوابط پر عمل یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں موٹرویز بند، اہم ہدایات جاری

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس لاہور بسنت سے قبل 20 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز نصب کرے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت بسنت انتظامات میں اولین ترجیح ہوگی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.36 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.21 ▼ 1.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 361.90 ▼ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 369,696 ▼ 807
Gold 22K Per Tola 338,888 ▼ 740
Gold 21K Per Tola 323,484 ▼ 706
Gold 18K Per Tola 277,272 ▼ 605
Silver Per Tola 4,304 ▲ 12
Platinum Per oz (USD) 1,290 ▲ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 313.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں