لاہور سمیت مختلف شہروں میں موٹرویز بند، اہم ہدایات جاری

Motorways Closed Due to Heavy Fog
فائل فوٹو
Updated | Published November, 28 2026 |
لاہور:( ویب ڈیسک) پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھند نے موٹرویز پر ٹریفک کا نظام متاثر کر دیا، جس کے باعث موٹروے پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر متعدد موٹرویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند کر دیے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو تک بھی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی تک بھی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی لیے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند کے دوران موٹرویز پر سفر کرنے سے پہلے تازہ ترین ٹریفک صورتِ حال معلوم کریں۔

ڈرائیورز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دوران سفر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

شہری موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ دھند کے موسم میں ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.36 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.21 ▼ 1.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 361.90 ▼ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 369,696 ▼ 807
Gold 22K Per Tola 338,888 ▼ 740
Gold 21K Per Tola 323,484 ▼ 706
Gold 18K Per Tola 277,272 ▼ 605
Silver Per Tola 4,304 ▲ 12
Platinum Per oz (USD) 1,290 ▲ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 313.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں