سکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن
سنگل شفٹ سکولز پیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم دسمبر سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامتِ تعلیم (فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
جن کا اطلاق یکم دسمبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک ہوگا۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سنگل شفٹ سکولز پیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اوقاتِ کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں مارننگ میں پیر سے جمعرات کلاسز صبح 8:15 بجے سے دوپہر 1:15 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ جمعہ کو چھٹی 12:15 بجے ہوگی۔

اسی طرح ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات دوپہر 1:15 بجے سے شام 6:00 بجے تک کلاسز ہوں گی، جبکہ جمعہ کے روز اوقاتِ کار دوپہر 2:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
ان کلاسز کے اوقاتِ کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاسز اور ڈگری کالجوں کے لیے بھی الگ الگ شیڈول واضح کیے گئے ہیں۔

وفاقی نظامتِ تعلیم نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت کے دوران موسمِ سرما کے نظرثانی شدہ اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں