پیٹرول سستا ہوگیا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 346 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 313 روپے سے کم ہو کر 312 روپے ہوگئی ، جس سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رہنے کے باعث ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے کے اخراجات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان اگلے تین روز کے لیے کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد عوام کی نظریں آئندہ قیمتوں کے اعلان پر مرکوز ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں موٹرویز بند، اہم ہدایات جاری
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 312 روپے جبکہ ڈیزل 346 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔