حکومت سدا نہیں رہتی: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published November, 27 2026 |
چکوال (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سدا نہیں رہتی اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ہے۔

چکوال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری کوشش ہے پنجاب کا ایک بیٹا بیٹی ایسے نہ رہیں جو وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکے، خیبرپختونخوا سے بھی آج ہونہار بچے آئے ہیں، ان کو بھی اسکالرشپس کا تحفہ مل رہاہے جب کہ میں نے لیپ ٹاپس میں بھی کے پی کے بچوں کا حصہ بھی رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمٰن کی مبینہ حراست، بیرسٹر گوہر کا رہائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہر میں کسی کو کوئی مرض ہوتا تھا تو سہولتیں نہ ہونے سے اسے بڑے شہر لے جایا جاتا تھا، آج اگر کسی کو چکوال میں دل کا عارضہ ہوتا ہے تو اسی شہر میں اس کا مفت علاج ہوگا، جیسی کیتھ لیپ لاہور میں ہے ویسی ہی چکوال میں ہے، جو اسکول آف ایمیننس لاہور میں ہے ویسا ہی چکوال میں ہے جب کہ چکوال کیلئے مزید گرین بسیں بھی آرہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں لاکھوں افراد اپنا گھر اسکیم سے مستفید ہوچکے، ابھی تک ڈھائی لاکھ گھر اپنا گھر اسکیم کے تحت بن چکے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں جس کو گھر مل گیا اس کو مسقبل کی ضمانت مل گئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو سفارش پر آتا ہے وہ قابل نہیں ہوتا، پنجاب میں اب میرٹ چلتا ہے، میرٹ کی حکمرانی ہے، حکومت سدا نہیں رہتی، حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں، میں آپ کے خواب پورے کرتے جاؤں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں