پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 314 روپے سے کم ہو کر 313 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل 348 روپے سے کم ہو کر 346 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 27 نومبر کیلئے کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو سفری اخراجات میں معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو کچھ ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ، مال برداری اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔
تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی محدود ہونے کے باعث مہنگائی سے متاثرہ عوام کو بڑے ریلیف کی توقع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکپتن کی اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
شہریوں کی نظریں آئندہ قیمتوں کے تعین پر بھی مرکوز ہیں کہ آیا پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوں گی یا قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا جائے گا۔