لاہور میں سموگ مزید شدید ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

سموگ
جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی شدید سموگ متوقع ہے/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published November, 25 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) آئندہ 48 گھنٹوں میں اسموگ مزید شدید ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ، جس میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی شدید سموگ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سموگ اور دھند کے باعث بالخصوص رات گئے اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھند اور سموگ کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

طبی ماہرین اور این ڈی ایم اے کے مطابق آلودہ فضا اور سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کی شکایت ہو سکتی ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید برآں، عوام اور متعلقہ اداروں کو فضائی معیار اور حدِ نگاہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور موسمی خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے "پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.31 ▼ 0.19
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.07 ▲ 1.78
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.46 ▲ 2.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.23 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 376,324 ▲ 5,102
Gold 22K Per Tola 344,964 ▲ 4,677
Gold 21K Per Tola 329,284 ▲ 4,464
Gold 18K Per Tola 282,243 ▲ 3,827
Silver Per Tola 4,471 ▲ 90
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 319.00 ▼ 3.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں