وزیراعظم کا وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 24 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، الحمدللہ، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اور سفارتی محاذ پر بھی اللہ تعالیٰ نے متعدد اہم کامیابیوں سے نوازا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، اس موقع پر میں، وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کو یہ ہدایات کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپ مالکان کا ماہانہ طریقہ کار واپس لانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہیں، وفاقی وزراء کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے وزراء اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف عوامی خدمت و تعمیر ترقی پر ہی رہنی چاہیے، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ایسی بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں