پیٹرول پمپ مالکان کا ماہانہ طریقہ کار واپس لانے کا مطالبہ

پیٹرول پمپ مالکان
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدر راولپنڈی اسلام آباد پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن سردار ظہیرنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 24 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آل پاکستان پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا نظام ختم کرکے ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کیا جائے، موجودہ نظام کے باعث پٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصانات، کاروباری مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدر راولپنڈی اسلام آباد پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن سردار ظہیر، چودھری آصف محمود اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان علی بٹ نے کہا کہ ڈیلرز ایک قیمت پر پٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں تاہم قیمتوں میں کمی کی صورت میں انہیں موجودہ سٹاک کم نرخوں پر فروخت کرنا پڑتا ہے جس سے براہ راست مالی نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ کے باعث پمپ مالکان کے لیے خریداری، سٹاک کی دستیابی اور کاروباری معاملات کو منظم رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔ بار بار قیمتیں تبدیل ہونے سے صارفین اور پمپ انتظامیہ کے درمیان بھی الجھنیں اور تلخ کلامی پیدا ہوتی ہے جبکہ ریکارڈ کی درستگی، مشینوں کی سیٹنگ اور حساب کتاب جیسے انتظامی امور بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کے تعین کا ماہانہ نظام بحال کیا جائے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں