لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ

مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 24 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ کرلیا۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا ہے، پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کردی جبکہ سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ دیا، سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی آنے جانے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ انہیں رہائش گاہ سے باہر آنے سے روکنا بنیادی شہری آزادی اور جمہوری روایات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی رہنما کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، پولیس فوری طور پر رکاوٹیں ختم کرے اور مولانا فضل الرحمٰن کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔

جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ ایک طرف رات گئے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران کی گرفتاریاں اور دوسری طرف حکومت پنجاب کا یہ اقدام نا صرف بزدلانہ بلکہ احمقانہ بھی ہے جس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے ہوش کے ناخن لے۔ ہم واضح کر دیں مولانا فضل الرحمٰن ہماری ریڈ لائن ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں