پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتیں جاری

Petrol Price Reduction in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 319 روپے سے کم ہوکر 318 روپے مقرر کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 357 روپے سے کم ہوکر 353 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے 25 نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل نئی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مہنگائی کے باعث شہری پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا فی تولہ تقریباً 60 ہزار روپے سستا

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں کسی حد تک کمی آنے کی توقع ہے، تاہم اس کے اثرات کا انحصار مارکیٹ کے ردعمل پر ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.31 ▼ 0.19
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.07 ▲ 1.78
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.46 ▲ 2.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.23 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 376,324 ▲ 5,102
Gold 22K Per Tola 344,964 ▲ 4,677
Gold 21K Per Tola 329,284 ▲ 4,464
Gold 18K Per Tola 282,243 ▲ 3,827
Silver Per Tola 4,471 ▲ 90
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 319.00 ▼ 3.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں