ڈنکی لگانے کی کوشش میں 35 پاکستانی نوجوان جان کی بازی ہار گئے

Libya Boat Tragedy
فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بہتر مستقبل اور روشن زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے والے پاکستانی نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔

لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 35 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے قریب سمندر میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں متعدد پاکستانی نوجوان سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کی اطلاعات ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے اور وزارتِ اوورسیز کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

لاپتہ نوجوانوں کی تلاش اور جاں بحق افراد کی میتوں کی بازیابی کیلئے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں، ریسکیو آپریشن میں نیوی، نیٹو اور دیگر امدادی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد، میتوں کی جلد وطن واپسی اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5 فوجی اہلکار جاں بحق

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.31 ▼ 0.19
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.07 ▲ 1.78
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.46 ▲ 2.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.23 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 376,324 ▲ 5,102
Gold 22K Per Tola 344,964 ▲ 4,677
Gold 21K Per Tola 329,284 ▲ 4,464
Gold 18K Per Tola 282,243 ▲ 3,827
Silver Per Tola 4,471 ▲ 90
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 319.00 ▼ 3.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں