بلاول گورنر راج کے حق میں ووٹ نہ دیں: تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے منتخب ارکان قومی اسمبلی کا گزشتہ روز اسلام آباد میں اہم ترین اجلاس منعقد ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 23 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے منتخب ارکان قومی اسمبلی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ بلاول نیک نیتی ثابت کرتے ہوئے گورنر راج کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں اور گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے منتخب ارکان قومی اسمبلی کا گزشتہ روز اسلام آباد میں اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں ارکان قومی اسمبلی عاطف خان، سلیم الرحمن، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، شہرام خان ترکئی، شہزادہ گستاسپ، محمد نواز خان، آصف خان، علی اصغر ، ارباب شیر علی، سہیل سلطان، علی خان جدون، ساجد مہمند، شاہ احد اور بشیر خان سمیت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔
پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرکاء نے عمران خان کو ذاتی معالج، اہل خانہ اور وکلا سے فوری ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری

سہولت دینے ،علیمہ خان ، بشریٰ بی بی، ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چودھری سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی ،گرفتار وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سمیت منتخب نمائندوں کو منظر عام پر لانے اور پختونخوا کے مالی و آئینی حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا اور اراکین نے بلاول بھٹو سے اپنے بیانات پر عملی مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اراکین تحریک انصاف نے پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے 157 ارب روپے کی کٹوتی کر لی، صوبے کو آئینی اور مالی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، گورنر راج اور ایمرجنسی سے صوبے کے سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 275.97 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.81 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.96 —
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.56 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.14 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 366,370 ▲ 107
Gold 22K Per Tola 335,839 ▲ 98
Gold 21K Per Tola 320,574 ▲ 94
Gold 18K Per Tola 274,778 ▲ 80
Silver Per Tola 4,268 ▼ 1
Platinum Per oz (USD) 1,298 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں