بجلی فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست دائر

Electricity Price Hike Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کرلیا ہے۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو مقرر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اکتوبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت کے تناظر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے اضافے کی اجازت دی جائے۔

اگر نیپرا سماعت کے بعد اس اضافے کی منظوری دے دیتا ہے تو صارفین سے آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

درخواست کے مطابق مجوزہ اضافہ اکتوبر کے دوران استعمال کیے گئے بجلی کے یونٹس پر لاگو ہوگا، جس کے باعث صارفین کو اپنے استعمال شدہ یونٹس کے حساب سے اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

واضح رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی کا بوجھ صارفین کو ماہانہ بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد سامنے آئے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 275.97 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.81 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.96 ▼ 0.65
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.56 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.14 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 366,263 ▼ 7,536
Gold 22K Per Tola 335,741 ▼ 6,908
Gold 21K Per Tola 320,480 ▼ 6,594
Gold 18K Per Tola 274,698 ▼ 5,652
Silver Per Tola 4,269 ▼ 141
Platinum Per oz (USD) 1,297 ▼ 40.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 ▼ 6.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 ▼ 31.09
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 ▼ 35.30
LPG Per Kg 478.51 ▲ 184.44
ضرور پڑھیں