طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی
حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 21 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کردی۔
پی ایس او کے مطابق طیاروں کا ایندھن جیٹ فیول 12روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 42 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پی ایس او نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمت کم ہوکر 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر آگئی جب کہ اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 299 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گرین رکشہ سکیم کا اعلان
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج 21 نومبر سے کیا گیا ہے۔