عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے وکلا کے ذریعے بھجوایا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 19 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) مرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے وکلا کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں مذہبی جماعت کو دہشت گرد، غیرقانونی اور کالعدم قرار دینے سے متعلق بیانات پر سات روز میں معافی مانگنے، الزامات واپس لینے اور سوشل میڈیا سے متنازع مواد حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور اسے جمہوری و انتخابی عمل میں حصہ لینے کا قانونی حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اور الیکٹرانک میڈیا پر مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد، غیرقانونی اور کالعدم جماعت قرار دیا، جو جماعت کے مطابق جھوٹے، بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات ہیں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے 2024 کے عام انتخابات میں انتخابی نشان کرسی کے تحت حصہ لیا تھا، جبکہ 8 نومبر کو حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں دوسری بڑی جماعت رہی۔

نوٹس کے ذریعے عظمیٰ بخاری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی مسلم لیگ کے خلاف مزید ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں، متنازع پوسٹس، ویڈیوز اور تبصرے حذف کریں اور غیرمشروط تحریری و عوامی معذرت کریں۔

قانونی نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سات روز میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت اخلاقی ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.55 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.39 ▼ 0.99
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 363.51 ▼ 1.81
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 399,129 ▼ 1,236
Gold 22K Per Tola 365,868 ▼ 1,133
Gold 21K Per Tola 349,238 ▼ 1,082
Gold 18K Per Tola 299,347 ▼ 927
Silver Per Tola 4,923 ▲ 36
Platinum Per oz (USD) 1,433 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 ▼ 2.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں