مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
مولانا فضل الرحمان کے ڈی آئی خان گھر سے بھی سیکیورٹی ختم کر دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 19 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان سے ایف سی کی سیکیورٹی ختم کر دی گئی۔
جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ایف سی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، مولانا اسعد محمود سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ڈی آئی خان گھر سے بھی سیکیورٹی ختم کر دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں کو 15 منٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم
جے یو آئی نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ فضل الرحمان اور اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بدترین ہے، حکومت نے انتہائی شرمناک حرکت کی ے، مولانا کو کسی بھی نقصان کی ذمہ داری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر ہوگی۔
ترجمان نے کہا مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر درجنوں خود کش حملے ہو چکے ہیں، مولانا کی جان و سلامتی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔