بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلبی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دوران سماعت بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کے لیے اسپشلسٹ ڈاکٹر چاہیے تو ڈاکٹر مہیا کیا جائے، بشریٰ بی بی کے سیل میں جوسہولیات کا ایشو ہے وہ بھی حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی اپیل پر کل سماعت ہوگی

اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل شروع نہ کیے، لطیف کھوسہ نے سماعت کے آغاز پر کہا بشریٰ بی بی کی جانب سے نئی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے، اب جوکیفیت ہے اس میں بینائی سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا آپ نے اس متعلق خط لکھوا دیا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بولنے سےروک دیا اور کہا آپ ایک لفظ نہیں بولیں گے، یہ چیف جسٹس کا آرڈر ہے کہ آپ اپیل پر دلائل کا آغازکریں، یقین دہانی کراتا ہوں، میں مکمل انصاف دوں گا جو اس عدالت کے اختیار میں ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.51 ▲ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.38 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.32 ▲ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.61 ▲ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 400,365 ▼ 4,497
Gold 22K Per Tola 367,001 ▼ 4,122
Gold 21K Per Tola 350,319 ▼ 3,935
Gold 18K Per Tola 300,274 ▼ 3,373
Silver Per Tola 4,887 ▼ 201
Platinum Per oz (USD) 1,453 ▼ 52.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں