بجلی صارفین کیلئے بڑا جھٹکا

Electricity Price Hike Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 18 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست ارسال کردی ہے۔ درخواست میں اکتوبر کے دوران بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو مجموعی طور پر 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو باقاعدہ سماعت ہوگی، سماعت کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت، فیول چارجز اور دیگر متعلقہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا نے اضافے کی درخواست منظور کرلی تو بجلی صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹر کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت اور اعداد و شمار کے جائزے کے بعد جاری کرے گا۔ صارفین کو حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.51 ▲ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.38 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.32 ▲ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.61 ▲ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 400,365 ▼ 4,497
Gold 22K Per Tola 367,001 ▼ 4,122
Gold 21K Per Tola 350,319 ▼ 3,935
Gold 18K Per Tola 300,274 ▼ 3,373
Silver Per Tola 4,887 ▼ 201
Platinum Per oz (USD) 1,453 ▼ 52.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں