سسٹم کو ری سیٹ کرنا ہوگا، مگر یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زراری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published November, 17 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سسٹم کو ری سیٹ کی ضرورت ہے مگر یہ ری سیٹ غیر سیاسی نہیں سیاسی ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کرایا گیا، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، سسٹم کو ری سیٹ کرنا پڑے گا مگر یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا، سیاسی انتقام کی روایت کو ختم کرنا ہوگا، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے، سسٹم کو ری سیٹ کرنے کا آغاز پارلیمان سے کیا جانا چاہیے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کا پارلیمان پر اعتماد بحال کرے، اپوزیشن بھی پارلیمان کا حصہ بنے اور کمیٹیوں میں شامل ہو، لیکن اپوزیشن کی پارلیمانی نظام پر بد اعتمادی کی بھی وجوہات ہیں جس پر ہمیں سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خط کا نوٹس لے، بیرسٹر گوہر، راجا ناصر کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت پر تنقید کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کریں، اب وہ تنقید کیلئے جیسا بھی طریقہ اختیار کریں یہ ان کا حق ہے مگر آپ تقریر کے جواب میں نیب کو ان پر چھوڑ دیں گے؟ ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے لگ پڑیں گے اور اچانک ان کے گھر کی تجاوزات یاد آجائیں گی؟ یہی وجوہات ہیں جس سے سسٹم کولیپس ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان نے جو کردار پی ڈی ایم میں ادا کیا اس کے بغیر آپ کرسی پر نہیں ہوتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سب سے پہلے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، پاکستان کے سیاست دان عوام کے مسائل کو بھول چکے ہیں، وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے، پاکستان کے حکمران پاکستان کے اصل مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں، پاکستان کے حکمران ہر مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اصل مسائل پر بات نہیں کرتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے عوام کا گزارا کیسے ہوگا؟ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا بوجھ کم کریں، ملک میں آنے والے معاشی بحران اور آفت سے خوفزدہ ہوں، میں خوفزدہ ہوں کہ ان حالات میں پاکستان کا کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ طبقے، سفید پوش طبقے، محنت کش طبقے کا گزارا کیسے ہوگا؟ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ بجلی کے بل سے خوفزدہ ہیں، لوگ سوچ میں ہیں کہ میں بچوں کی تعلیم کا بندوبست کروں یا دو وقت کی روٹی کا؟۔ لوگ اپنے بزرگوں کا علاج کروائیں یا دو وقت کی روٹی کھائیں؟

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.90
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.14 ▼ 1.51
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 364.52 ▼ 2.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▲ 0.96
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.25
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 404,862 ▲ 2,337
Gold 22K Per Tola 371,124 ▲ 2,143
Gold 21K Per Tola 354,254 ▲ 2,045
Gold 18K Per Tola 303,647 ▲ 1,753
Silver Per Tola 5,088 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,505 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 ▼ 2.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں