اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خط کا نوٹس لے، بیرسٹر گوہر، راجا ناصر کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر علامہ راجہ ناصر عباس کو اعتماد میں لیا، عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام خط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی اپیل پر کل سماعت ہوگی
اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خط کا فوری نوٹس لے، عمران خان کی صحت اور طبی سہولیات سے متعلق تحفظات فوری دور کیے جائیں، عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے جائیں، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات یقینی بنائی جائے، سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرکے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو آئین و قانون کے تحت بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں، عدالتی احکامات پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔