پنجاب میں نمبر پلیٹس چھپانے والوں کیلئے بُری خبر

Punjab Number Plate Crackdown
فائل فوٹو
Updated | Published November, 13 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس چھپانے یا ان میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نمبر پلیٹس چھپانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس ہاتھ، کپڑے، ٹیپ اور دیگر اشیاء کے ذریعے چھپانے کی خلاف ورزیاں جدید سیف سٹی کیمروں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس چھپانے کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی ممکن ہے، اس لیے کیمروں کو دھوکا دینے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق نمبر پلیٹ چھپانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کو الرٹس بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ چھپانا صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں بلکہ قانون سے بچنے کی دانستہ کوشش بھی ہے، ایسی خلاف ورزیاں سنگین حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار جاں بحق

سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس واضح اور درست حالت میں رکھیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.62 ▼ 1.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.83 ▼ 2.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.02 ▼ 2.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.31
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 413,635 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 379,166 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 361,931 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 310,226 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,330 ▼ 21
Platinum Per oz (USD) 1,533 ▼ 7.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں