راولپنڈی میں جعفر ایکسپریس کو حادثے کا شکار

Jaffar Express Accident
فائل فوٹو
Updated | Published November, 13 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام اور متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی کہ راولپنڈی کے آئی جے پی روڈ پر واقع نور اسٹیشن کے قریب اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کا آخری پاور پلانٹ والا حصہ پٹڑی سے اترا ہے، جبکہ کنٹرول روم سے بھی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں مرمتی کاموں کے باعث ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سریاب اور کچلاک کے درمیان چلنے والی جناح پیپلز ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والی ٹرینوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ ٹرینوں کی منسوخی اور روٹس محدود ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.62 ▼ 1.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.83 ▼ 2.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.02 ▼ 2.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.31
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 413,635 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 379,166 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 361,931 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 310,226 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,330 ▼ 21
Platinum Per oz (USD) 1,533 ▼ 7.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں