عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنے کےلیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published November, 11 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنے کےلیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو برین ہیمرج کا خطرہ: سلمان صفدر کا عدالت میں بیان
اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پربانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔